سیﺅل(ر پورٹنگ آن لائن) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ عظیم دوم کے دوران جاپانی سامراج میں جبری مشقت کیلئے مجبور کیے جانیوالے جنوبی کورین متاثرین کے مسئلے کا مناسب ترین حل تلاش کریں۔ یہ بات جنوبی کوریا کے ایوان صدر بلیو ہاس نے کہی۔
من نے جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق دن11 بجے سے 20 منٹ کیلئے گزشتہ ہفتے اقتدار سنبھالنے والے سوگا سے فون پر بات چیت کی جس میں سیﺅل ۔ ٹوکیو تعلقات کو فروغ دینے اور جزیرہ نما کوریا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنوبی کوریا کے صدر نے جاپانی وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ جبری مشقت کے معاملے پر دونوں ممالک کے مابین مختلف رائے رکھتے ہیں لیکن من نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ طور پر کوئی ایسا بہتر حل نکالا جائے گا جو دونوں حکومتوں اور اس میں شامل تمام فریقین کے لئے قابل قبول ہو۔