لی جے میونگ 14

جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چار سے سات جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے ۔ واضح رہے کہ یہ چھ سالوں میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ چین ہے۔دورہ چین سے قبل لی جے میونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کا احترام کرتا ہےاور چین کی سب سے مرکزی دلچسپی یعنی تائیوان امور پر ایک چین کے موقف پر قائم ہے۔

لی جے میونگ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بیجنگ میں بات چیت کریں گے۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں یہ دورہ، چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں