سیول(رپورٹنگ آن لائن)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات میں یوکرین کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 10 کروڑ ڈالر کی امداد دی تھی جسے اس سال بڑھا کر 15کروڑ ڈالر کردیں گے۔جنوبی کوریا کی طرف سے یوکرین کو انسانی جانیں بچانے کیلئے ضروری سامان اور فوجی معاونت کی جائے گی جس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔
جنوبی کوریا دنیا کا 9واں بڑا اسلحہ برآمد کرنے والا ملک ہے لیکن اس کی پالیسی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں ہتھیار فروخت نہیں کرتا۔