وزیراعلی پنجاب

جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائے گا’وزیراعلی پنجاب

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائے گاـ

جنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیںـ وزیراعلیٰ نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اتھارٹی علاقے میں ترقی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر کے حتمی پلان پیش کرےـ

جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گینگز کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔