لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں، ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزکوبعض مخصوص شہروں پرخرچ کیاگیا،ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کونئی شناخت دی۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا رنے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کابہت پوٹینشل موجودہے،شعبہ سیاحت کوترقی دےکرمعیشت کومستحکم کیاجاسکتاہے،ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پرمرکوزہے،اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا،عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈزکوبعض مخصوص شہروں پرخرچ کیاگیا،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں،ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کونئی شناخت دی۔