بہاولپور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے گزشتہ 34سالوں میں جنوبی پنجاب پر ترقیاتی کاموں کی مدمیں اتنا پیسہ خرچ نہیں ہوا جتنا چھ ماہ میں ہم نے خرچ کردیا ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں ملازمتوں کے لئے جلد ہی کابینہ فیصلہ کرے گی جس کااعلان وزیراعظم عمران خان موقع پر کرینگے وہ گزشتہ روز بہاولپور میں قومی صحت کارڈ کے تقریب سے خطاب کررہے تھے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ نے کام شروع کردیا ہے اب لوگوں کو اپنے کام کے سلسلے میں لاہور نہیں جانا پڑتا بلکہ ان کے مسائل ہم نے ان کے مسائل دہلیز پر حل کردیئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 34سالوں میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام اتنے نہیں ہوئے جتنے ہم نے 6ماہ میں کردیئے باقی 6ماہ میں ہم مزید ترقیاتی کاموںکا جال بچھائیںگے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی ملازمتوںکے سلسلے میں جلد ہی کابینہ فیصلہ کرے گی جس کا اعلان اگلے کسی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کرینگے ۔