شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور دونوں جگہوں پر قائم ہونگے ، شاہ محمود

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور دونوں جگہوں پر قایم ہونگے ۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی

زیرصدارت جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ سے متعلقہ اہم اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے تمام صورتحال وزیر اعظم کے سامنے رکھی ۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور دونوں جگہوں پر قائم ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق،

میں اور خسرو بختیار صاحب جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ملاقات کریں گے،اس ملاقات میں یہ طے ہونا ہے،

کہ کون کون سے محکموں کے دفاتر ملتان اور کون سے محکمے بہاولپور میں اسٹیشنڈ ہونگے ۔