بابر اعوان

جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے سے بندکردی گئی ہے ،مشیر پارلیمانی امور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے ایوان کوبتایاکہ سابقہ فاٹا میں انٹرنیٹ کی سہولت چار اضلاع میں بحال کی تھی مگر سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں سروس دوبارہ بندکردی گئی ہے ،انٹرنیت کی وجہ سے تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ ہوگیاتھا۔

چیرمین سینیٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی اور مراعات کے حوالے سے سوال متلقہ قائمہ کمیٹیوں کوبھیج دیئے۔جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے ہاوسنگ محمدشبیرعلی قریشی نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو سرکاری رہائشوں کی الاٹ میں نرمی نہیں کرسکتے ہیں یہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد غیر قانونی ہے ۔

گورنمنٹ ہاوسنگ فانڈیشن نے 21876ملازمین سے 485530000روپے جمع کئے ہیںفیزٹو2015میں لانچ کیا گیا ہے دس سال سے اس میں تاخیر ہورہی تھی 27ہزار کنال مزید زمین لے رہے ہیں تاکہ سب کو پلاٹ مل سکے ۔مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے کہاکہ سابقہ فاٹا میں 4اضلاع میں انٹرنیٹ کھل دی گئی تھی ۔ سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ دوبارہ بند کردیا گیا ہے ۔

سیکورٹی کی وجہ سے سابقہ فاٹاباقی اضلاع میں انٹرنیٹ بند ہے ۔قومی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ کو بند کیا گیا ہے ۔وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو قوائد کے مطابق تنخواہ دی جارہی ہے ۔ ڈی جی کی تعیناتی کے لیے 18لوگوں کا انٹرویو لیا مگر کوئی ہمارے معیار پرنہیں اترا ۔سول ایوی ایشن کو دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے دونوں کے ڈی جیز کی تعیناتی کی جائے گی جس کے لیے جلدااشتہار جاری کردیاجائے گا۔