جنوبی غزہ

جنوبی غزہ میں اسرائیلی توپ خانے سے فلسطینی رصد گاہوں پر گولہ باری

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز صہیونی فوج نے توپ خانے سے جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی رصد گاہوں پر گولہ باری کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں رفح کے قریب دو مزاحمتی رصدگاہوں پر گولہ باری کی تاہم اس گولہ باری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ٹینکوں نے مشرقی خزاعہ اور مشرقی رفح میں کرم ابو معمر کے مقام پر گولہ باری کی۔اس رصدگاہ پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔