احمد الشرع

جنوبی سرحد پر سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، شامی صدر

دمشق(رپورٹنگ آن لائن)شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اپنی جنوبی سرحدوں پر بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدر نے شام کے ایوانِ صدر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کی اپنے علاقوں میں موجودگی علاقائی امن و سلامتی کے لیے مسلسل خطرے کی نمائندگی کرتی ہے۔شامی ایوان صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ فرانس نے زوم کے ذریعے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی جس میں شام کے صدر احمد الشرع ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، لبنان کے صدر جوزف عون، قبرص کے صدر نیکوس کرسٹو ڈی لیڈس اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس شامل تھے۔

اس سربراہی اجلاس میں مشرق وسطی کے خطے میں سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ایک گروپ پر اہم بات چیت ہوئی اور کئی ایسے حساس موضوعات پر بات کی گئی جو پانچ ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔