اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی منتخب جی بی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔انہوں نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لکھا کہ بلے پہ ٹھپہ۔