میٹنگ طلب 159

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی غلطیاں میٹنگ میں زیرِ غور لائی جائیں گی، کھلاڑیوں کی میٹنگ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ مینجمنٹ کی پوری قومی ٹیم کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں