جنوبی افریقہ کرکٹ 303

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ منفی آگئے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)دورہ پاکستان پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ منفی آگئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ منفی آگئے مہمان ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کی صبح کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز بھی کیاہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مہمان سائیڈ نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیا، دوران پریکٹس کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پریکٹس کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں