جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا

سینچورین(رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) اتوار سے سینچورین میں شروع ہو گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا، سیریز کا دوسرا میچ 21 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ پرل جبکہ تیسرا میچ کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔