سینچورین(رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو0-1 کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ،سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی تھی
