افریقا

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطاب ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بدھ کو دو حصوں میں لاہور پہنچ گئی تھی۔