جنوبی افریقا 7

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کے لیے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی اور ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں.

حسین طلعت اور خوشدل شاہ کا جگہ بچانا مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں جبکہ شاہین آفریدی کو آرا م دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں شیدولڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں