شہزاد اکبر

جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیدی،شہزاد اکبر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے، عدالتوں کی تشکیل کے ذریعے مقدمات کی تیز رفتار اور موثر پراسیکوشن بل میں شامل ہے۔