جنرل ہسپتال کے 2ملازمین کی ترقی، سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور جنرل ہسپتال کے 2ملازمین کو گریڈ 17میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
 لاہور جنرل ہسپتال
امجد علی اور اکبر الہیٰ نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

 لاہور جنرل ہسپتال
پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا نظم و نسق چلانے میں سپرنٹنڈنٹ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سرکاری خط و کتابت،محکمانہ امور سے آگاہی ان کے فرائض منصبی کا حصہ ہے،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنی قابلیت و صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔