لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ملک میں کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام “ہفتہ حفاظتی اقدامات “کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں حکومتی کوششوں میں ساتھ دیں۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی بینرز آویزاں کروا دئیے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہسپتال میں علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس سے تعاون کریں تاکہ آپ اور وہ محفوظ رہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ لوگ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں،ہجوم سے بچیں اور دوسروں سے 6فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں۔
