جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں پاکستانی وغیر ملکی ڈاکٹرز کل مفت اینڈو سکوپی کرینگے

لاہور(زاہد انجم سے)پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرنالوجی کی انٹرنیشنل کانفرنس کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹI کے زیر اہتمام 2روزہ تربیتی ورکشاپ 22فروری سے شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستانی و غیر ملکی ڈاکٹرز مریضوں کی مفت اینڈو سکوپی و دیگر پروسیجرز کریں گے جو براہ راست پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایڈیٹوریم میں ینگ ڈاکٹرز کو ماڈرن تکنیک سے روشناس کرانے کیلئے دکھائے جائیں گے۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور دوپہر1:00بجے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پروسیجرز کے بارے آگاہی فراہم کریں گے۔