تنویر سرور۔۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایل جی ایچ میں ویگا نامی کمپنی کی میڈیسن، ڈراپس وغیرہ کے استعمال پر مریضوں کو مجبور کیا جاتا ہے۔
دیگر کمپنیوں کے ڈراپس کے استعمال کروائے جانے کہ وجہ سے یہی وجہ سے ہسپتال میں سرکاری فنڈز سے غریب مریضوں کے لئے خریدے جانے والے ہزاروں کی تعداد میں ڈراپس expire ہوچکے ہیں۔
جس کےلئے انکوائری کی ضرورت ہے۔
یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے آئی یونٹ ون میں غریب اور نادار مریضوں کو پرائیویٹ کمپنی سے لینز خریدنے پر مجبور کیا جانے لگاہے
لینز بیچنے والی کمپنیوں کے نمائندے آپریشن کے دن آئی یونٹ کے سڑلایزڈ ایریا میں کھڑے ہوکر غریب مریضوں کو لینز خریدنے پر مجبورکرتے ہیں جبکہ لینز نہ خریدنے والوں کے اکثر اوقات آپریشن ملتوی کر دیئے جاتے ہیں۔
ادھر زرائع کا کہنا ہے کہ ویگا نامی کمپنی نے آئی یونٹ ون میں “بھاری انویسنٹ” بھی کر رکھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کو : سہولیات ” فراہم کی جاتی ہیں