عالیہ حمزہ

جناح ہائوس حملہ کیس جیل ٹرائل ،عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے جناح ہائوس حملہ کیس میں جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صفیر کمال، عباس علی اور عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
٭٭٭٭٭