جناح سٹیڈیم 13

جناح سٹیڈیم میں پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 2025 کے مقابلوں کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد) ممبر قومی صوبائی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ایم پی اے و صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری افتخار حسین چھچھر ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ڈی پی او راشد ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے ٹورنامنٹ میں بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے

جناح اسٹیڈیم میں شائقین کبڈی سینکڑوں کی تعداد میں مقابلہ جات دیکھنے کے لیے پہنچ گئے، پنجاب بھر کی تمام ڈویژنز سے نامور کبڈی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں بہترین فن کا مظاہرہ کیا، ساہیوال اور فیصل آباد کی کبڈی ٹیموں کے درمیان فائنل کانٹے دار میچ ہوا ساہیوال کی ٹیم نے فائنل میں 57 پوائنٹس کے مجموعی سکور سے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمانوں نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کبڈی ثقافتی اور روایتی کھیلوں میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ سے پنجاب بھر کے کبڈی کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد ملے گی،ایم پی اے و صدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری افتخار حسین چھچھر نے کہا کہ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کبڈی کی ترقی و ترویج کے لیے پر عزم ہے

کبڈی کی بہترین پلیئرز کو نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا، کبڈی کے شاندار مقابلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب کردار ادا کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں