اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتے ، کچھ ہوا ہے تو پی ٹی آئی ثبوت دے،یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جاں بحق افراد کی تعداد 10نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے حق میں ہیں،جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو پھر رینجرزپولیس اہلکاروں کی شہادتوں، مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی بھی تحقیقات کرے گا۔
مظاہرین میں کس نے آنسو گیس کے شیل چلائے، کس نے فائرنگ کی؟انتظامیہ کہتی ہے جو آنسو گیس پی ٹی آئی نے چلائی وہ خطرناک تھی، مظاہرین میں دو افراد گاڑی تلے کچلے گئے تھے، گاڑی کس کی تھی کہاں سے آئی تھی؟ کچھ معلوم نہیں، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جاں بحق افراد کی تعداد 10نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو پھر رینجرزپولیس اہلکاروں کی شہادتوں، مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی بھی تحقیقات کرے گا۔
انہوں نے کہا پمز ہسپتال میں 4ہزار ملازمین ہیں لیکن کیا کسی نے ڈیڈباڈی کی فوٹیج نہیں بنائی ہوگی؟ ہر کسی کا منہ تو بند نہیں کیا جاسکتا۔