جمیکا ٹیسٹ 136

جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اور سیریز برابر کرنے پر مصباح الحق کا خوشی کا اظہار

جمیکا(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اور سیریز برابر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پْرعزم ہونے کا بے مثال مظاہرہ کیا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکا ٹیسٹ کے آخری روز 109 رنز سے شکست دی، ویسٹ انڈین ٹیم 329 رنز کے تعاقب میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کی اس کامیابی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ کا آغاز بھی مایوس کن تھا لیکن کرکٹرز پْرعزم دکھائی دیے جس کے سبب نتیجہ پاکستانی ٹیم کے حق میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں