شہباز شریف 213

جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے،شہباز شریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا صحافیوں نے طویل اور کٹھن جدوجہد سے یہ آزادی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں صحافتی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم سب مل کر یہ آزادی چھیننے کے حکومتی منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں