بلاول بھٹو زر داری

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں گی تاکہ اس حکومت کا احتساب کرسکیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کے تجرباتی دوسال پاکستان کے لئے بھیانک ثابت ہوئے ہیں،

سلیکٹڈ حکومت کے تجرباتی دوسال جمہوریت، معیشت، خارجہ پالیسی اور عوام کے لئے بھیانک ثابت ہوئے ہیں۔