سردار ایاز صادق 48

جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،سردار ایاز صادق

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالا دستی اور تحفظ کا واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

پیرکو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے خلاف شر پسند عناصر ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، 2014میں ناکامی کے بعد پارلیمنٹ پر دوبارہ حملے کی ناکام سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اورجمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے اور آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں ، بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں