جمعیت علمائے اسلام

جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور چینلز کا انکشاف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور چینلز کا انکشاف،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کے معتمد خاص نے متعدد ملاقاتیں کیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر قیوم سومرو نے گزشتہ دنوں تین بار مولانا فضل سے ملے۔ ملاقاتوں میں پی ڈی ایم کے مستقبل اور پیپلز پارٹی ن لیگ اختلافات پر گفتگو ہوئی مولانا فضل الرحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی پی کے اقدام سے ابھی تک ناراض ہیںپی پی کےقیوم سومرو نے اصف علی زرداری کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مان کر آگے بڑھنے کا پیغام دیا تھا۔ن لیگ اور جے یو آئی ف اس پر آمادہ نہیں ہیںمولانا فضل الرحمان سٹیرنگ کمیٹی کو اس پر اعتماد میں لیں گے۔

پیپلزپارٹی اور اے این پی کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ بھی اجلاس میں پیش ہوگی، ذرائع کے مطابقدونوں جماعتوں نے ابھی تک شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔اس چارج شیٹ کو سربراہی اجلاس میں پیش کردیا جائے گاپیپلز پارٹی اور اےاین پی کو پی ڈی ایم سے باقاعدہ نکالنے کی منظوری سربراہی اجلاس میں دیے جانے کا امکان طاہر کیا جا رہا ہے۔