کمرشل سرکاری اراضی

جمخانہ،یونیورسٹیاں، کالج، لاہور میں اربوں روپے مالیت کی کمرشل سرکاری اراضی کی کوڑیوں کے داموں لیز کا انکشاف

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

لاہور میں اربوں روپے مالیت کی کمرشل سرکاری اراضی کوڑیوں کے داموں لیز پر دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

لاہور کی پرائم لوکیشنز پر واقع جمخانہ کلب، پاکستان کرکٹ بورڈ، پی آئی اے، مہنگے سکول، کالج، یونیورسٹیاں سالانہ انتہائی معمولی رقم پر لیز پر دی گئی ہیں۔
 کمرشل سرکاری اراضی

پوش ایریا میں اپر مال پر واقع لاہور جمخانہ کلب کی 44 کنال اراضی محض 5 ہزار روپے سالانہ پر لیز پر دی گئی ہے۔
 کمرشل سرکاری اراضی

پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی سٹیڈیم 180 کنال اراضی پر سالانہ محض ایک ہزار روپے لیز منی ادا کررہا ہے۔
 کمرشل سرکاری اراضی

پاکستان فٹبال فیڈریشن قذافی سٹیڈیم 11کنال سرکاری اراضی پر سالانہ محض پانچ سو روپے لیز منی ادا کررہا ہے۔
 کمرشل سرکاری اراضی
فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان ایک کنال 12 مرلے سرکاری اراضی پر سالانہ 2 سو روپے لیز منی ادا کررہا ہے۔
 کمرشل سرکاری اراضی
بیگم عزیز جہاں ٹرسٹ موضع رکھ جھیڈو 88 کنال سرکاری اراضی پر محض 2 ہزار روپے سالانہ لیز منی ادا کررہا ہے۔

فیروز پور روڈ اور والٹن روڈ کے سنگم پر واقع پیکجز پرائیویٹ لمیٹیڈ 232 کنال سرکاری اراضی پر سالانہ 36 ہزار 6 سو روپے ادا کرتا ہے۔جس کی پیکجز مال کی روزانہ کی آمدن کی لاکھ روپے ہے۔

اسی طرح فیروز پور روڈ پر واقع پیل فیکٹری کی انتظامیہ 242 کنال سرکاری اراضی پر سالانہ 3 لاکھ 76 ہزار روپے ادا کرتا ہے۔

جبکہ شادمان کے علاقے میں واقع کریسنٹ ماڈل سکول ایک مہنگا سکول ہے جو 21 کنال سرکاری اراضی کی لیز کے عوض سالانہ 5 سو روپے ادا کرتا ہے۔

ایف سی کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ ایونگ ہال کی 11 کنال 11 مرلے سرکاری اراضی پر سالانہ 12 سو روپے ادا کرتا ہے۔

جبکہ پی آئی اے ایک ہزار ایک سو 54 کنال سرکاری اراضی پر سالانہ 5 سو روپے لیز منی ادا کرتی ہے۔