لاہور(رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف آج بھی سینیٹ، وزارتوں میں انگریزوں کا ساتھ دینے والے بیٹھے ہیں،عوام سڑکوں پر نکلیں گے، فیصلے برداشت اور ہضم کرنے کے قابل نہیں ہے۔ ملک میں مہنگائی معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ہے. حکمرانوں نے شوگر ملز اور جائیدادوں میں اضافہ کی. اگر کسی قوم پرایٹم بم استعمال ہو تو وہ اٹھ سکتی ہے لیکن اخلاق تباہ ہوجائے تو کبھی نہیں اٹھ سکتی۔
دوسری جانب تاجر برادری نے بجلی کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافےپر سخت تنقیدکی ہےاور بجلی مہنگی ہونے کیخلاف کئی شہروں میں لوگوں نے بل بھی جلادیئے ہیں۔
بجلی بلوں میں اضافے کا سبب 40 سے 50 فیصد شامل کیے گئے ٹیکس بنے ہیں۔ مہنگی بجلی ہونے کی وجہ سےصنعتی پیداوار کی لاگت میں 25 سے 30 فیصداضافہ بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلیےفریی یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔