کراچی(رپورٹنگ آن لائن)حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیرجماعت اسلامی منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اتوار کو عوام کو تنگ کرنے کا مقصد صرف اپنے ٹائونز کی نااہلی چھپانا ہے، یہ کبھی کہتے ہیں مین ہول کور لگانا ہمارا کام نہیں، پھر دعوی کرتے ہیں 35 ہزار مین ہول کو کور لگائے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ شہری جماعت کے پروپیگنڈا والے اصل چہرے کو دیکھ چکے اور پہچان بھی چکے ہیں، ان کے خلاف بینرز بھی انہیں کے علاقوں میں لگنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوششوں سے ٹریک سسٹم کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔









