کراچی (رپورٹنگ آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں کرتی عملی طور پر کام کر کے دکھاتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے منعقد ہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخدمت فانڈیشن کی انتظامیہ زندگی کے آٹھ شعبوں میں کام کررہی ہے، صحت کے شعبے میں الخدمت سب سے آگے ہے، یتم بچوں کی کفالت کا کام کر رہی ہے، تعلیم کے شعبے میں نوجوانوں کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں، ملک بھر میں دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بنیادی تعلیم اور صحت دینا ریاست کا کام ہے، ملک میں یکساں نظام تعلیم ہو اور ایک زبان ہونی چاہیے، دوسری زبان مسلط نہ کی جائے، ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اردو زبان میں فیصلے ہونگے خود سپریم کورٹ فیصلے انگریزی میں کرکے خلاف ورزی کررہی ہے، ہم طبقات کو تقسیم کرکے نفرتیں نہیں پھیلاتے، پاکستان کے مالک 25 کروڑ عوام ہیں، وسائل چند ہاتھوں میں نہ ہوں، مغرب میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف وہاں کے لوگ بولنا شروع ہو گئے ہیں، اسلام کا نظام سب کو سیراب کرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، ہم آئی ٹی میں ترقی کر سکتے ہیں، حکومت انٹر نیٹ ہی بند کر دیتی ہے، اسٹاک ایکسچینج کے اچھے فگر دیکھانا سٹے بازی ہے اچانک دھڑام سے نیچے گر جاتی ہے، ملک میں بجلی گیس موجود نہیں، انڈسٹری نہیں چل رہی، پھر اسٹاک ایکسچینج کے مصنوعی فگر دے رہی ہے، جھوٹ نہ پھیلائیں، فیک نیوز نہ دیں، ضابطہ اخلاق ضرور بنائیں مگر کسی کا گلہ نہ گھونٹیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان انٹر پنیور کے فری پروگرام میں حصہ لیں، ہم نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ملازمتوں کا بندوست کررہے ہیں، جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں کرتی عملی طور پر کام کر کے دکھاتی ہے، ہم نوجوانوں کو تعلیم کے علاوہ ہنر مند بھی بنائیں گے، ہمارے وسائل ریاست کے پاس ہیں ان سے لینے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کے لیے قانون سازی کرتی ہے، پارلیمنٹ میں موجود نمائندے ارب پتی لوگ بیٹھے ہیں، خاص قسم کے طبقے کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، پارلیمنٹ ہاﺅس میں لانے کے لیے ریٹ طے کیے گئے ہیں، پاکستان سے مایوس کرنے کا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس کو ناکام کرنا ہے، پاکستان میں بے پناہ خزانہ ہے۔