محمد جاوید قصوری

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ‘محمد جاوید قصوری

قصور(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی عوام نے مسلم لیگ،پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو آزما لیا ہے اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ہم قوم کی امیدوں پر پورے اتریں گے جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک قیادت ہی قوم کو مسائل نجات دلوا سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی بلدیہ چوک میں ضلعی و زونل ذمہ داران ،ضلعی سیاسی کمیٹی ، برادر تنظیمات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ ،امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راؤ اختر علی ،سردار نور احمد ڈوگر ،حاجی محمد رمضان،فتح محمد خان،حافظ ابرار اشرف سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا

محمد جاوید قصوری نے مذید کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے،سب کے بے لاگ احتساب ،کشکول اٹھانے پر موت کو ترجیح دینے ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو گھر دینے کے جو بلند وبانگ دعوے کیے تھے ہواؤں میں بکھر چکے ہیں اقتصادی محاذ پر حکومت چاروں شانے چت ہوچکی ہے معاشی اور اقتصادی زبوں حالی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ہےـ