عبدالغفور حیدری

جلسے کی اجازت نہ دی جاتی تو پھر آریا پار ہونا تھا،عبدالغفور حیدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی لاہور جلسے کو انتہائی کامیاب قرار دے دیا۔ مولاناعبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے تمام تر پراپیگنڈےکے باوجود لاہورکا جلسہ انتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بڑا اور تاریخی جلسہ کبھی نہیں ہوا، جلسے کی اجازت نہ دی جاتی تو پھر آریا پار ہونا تھا۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کب کرنا ہے یہ فیصلے ہورہے ہیں۔