لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ جلسے جلوس ریلیاں ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، تحریک انصاف کے نہتے کارکنو ں کیخلاف طا قت کااستعما ل کرنے کی بجائے حکمران انتخابات کرا ئیں،امپور ٹڈ حکمرانوں نے ملک میں جمہوریت کی بجائے سول آمریت نافذ کر دی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہو کر انہیں گرفتار کرنے پر تلی ہوئی ہے مگر غیور عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، امپورٹڈ حکومت کی عمران خان کے خلاف جاری مذموم سازشیں قابل قبول نہیں۔
انہو ں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چوں چوں کا مربع ہے تمام کرپٹ سیاستدان حکومتی چھتری تلے جمع ہیں جس سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تحریک انصا ف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت پی ڈی ایم جماعتو ں کوہضم نہیں ہورہی اسی لیے امپور ٹڈ حکومت تحریک انصاف کے جلسے جلسو ں اورریلیو ں روکنے کیلئے او چھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے امپور ٹڈ حکومت کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔