شارجہ (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے افغانستان کے خلاف شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دے دیا۔
شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ 170 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا، ہم نے مڈل اوورز میں زیادہ وکٹیں گنوائیں۔انہوں نے کہا کہ جلدی وکٹیں گرنے سے کسی بھی ہدف کا تعاقب مشکل ہوجاتا ہے، بولرز کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔
دوسری جانب افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشن اور حریف دیکھ کر موقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کھلاڑی کو بھی موقع دے رہے ہیں وہ پرفارم کررہا ہے، صدیق اور زدران نے زبردست بیٹنگ کی، نور اور غضنفر نے بھی اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے گئے.
میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی اور افغان ٹیم نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دی۔حارث رؤف 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20 اور صاحبزادہ فرحان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے نور احمد، محمد نبی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔