شرجیل میمن

جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بڑا کریک ڈاون شروع ہوگا ، جعلی نمبر پلٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، کراچی میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، اسلحہ والے لوگ دوسروں میں خوف پیدا نہیں کرسکتے ، قانون ے بڑھ کر کوئی نہیں ہے ، پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں والے حضرات ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنی گاڑیوں کو رجسٹر کرواکر نمبر پلیٹ حاصل کریں ، کریک ڈاون شروع ہونے جارہا ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو پریشانی ہو ۔

اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تو گاڑی میں لے کے جاسکتے ہیں، کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں ںہیں لینے دیا جائے گا ، عمران کان کے ٹائیگر فورس کو آفر دی گئی تھی کہ بلوچستان اور سندھ میں اپنا تہوار منائیں ، بطوروزیر ٹرانسپورٹ کسی کو واحد آفر دی گئی ہے کہ فری پک اینڈ ڈراپ سروس دی جائے گی ، عمران خان کے ٹائیگرز میڈیا میں آکر اپنی گرفتاری دینے کا کہیں ، عمران کان کے جتنے بھی پیروگار ہیں، وہ آکر ہمارے پاس اپنا نام رجسٹرڈ کرائیں ، فری پیک اینڈ ڈراپ کرانا ہمارا کام ہے ، وہ جہاں سے بولیں وہاں سے گرفتاری دے سکتے ہیں،

کوئی ایک ایسا شخص نہیں جو عمران کان کی کال پر لبیک کہے ، بڑی بڑی باتیں کرنے والی سابق وفاقی وزراءبھڑکیں مارتے تھے ، سندھ میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو عمران خان کی کال پر لبیک کہے ، عمران خان بہت مایوس کن شخص ہے ، عمران خان کو مشورہ دیتا ہں کہ اگر خود کو عالمی لیڈر کہتے ہو تو برطانیہ سے جیل بھرو تحریک شروع کریں ، اپنے بچوں کو بھی جیل بھرو تحریک کا کہو۔ جس ملک میں انقلاب اور تبدیلی کی باتیں کرتے ہو یہی وقت ہے کہ اپنے گھر سے شروعات کریں باقیوں سے بعد میں کریں۔