شہبازاکمل جندران۔۔۔
صوبائی محکمے کا سربراہ شہریوں کو جعلسازی کا مشورہ دینا لگا۔
قائمقام ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں کو ابھی تک ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اصل نمبر پلیٹس نہیں ملیں.
وہ ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری مہم کے دوران چالان سے بچنے کے لئے نمونہ کی طرز پر نقلی نمبر پلیٹس بنوالیں۔
ملک کے مستند انگریزی روزنامچےDAWN کے انویسٹیگیٹو رپورٹر آصف چوہدری سے بات کرتے ہوئے رضوان اکرم شیروانی کاکہنا تھا کہ جو شہری نمبر پلیٹس کے لئے پیسے دے چکے ہیں،
لیکن ابھی تک انہیں نمبر پلیٹس نہیں مل سکیں وہ ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری مہم کے دوران چالان اور جرمانوں سے بچنے کے لئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹس جیسی نقلی نمبر پلیٹس بنوا کر گاڑیوں کو لگوا لیں۔
تاکہ ان کے چالان نہ ہوسکیں۔
محکمے کے سربراہ کی طرف سے شہریوں کے لئے جعلسازی کا مشورہ سامنے آنے پر نمائندہ DAWN بھی حیران رہ گیا جس کا اظہار انہوں نے اپنی خبر میں بھی کیا