کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے پہلے آئین پر حملے کئے جاتے تھے اب آئین میں ترامیم کر کے آئین توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کے ذریعے جو پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تھا وہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے حکمرانوں کی صورت میں ایک چوروں کے گروہ کو دیکر عوام پر مسلحط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومتیں عوام کا معاشی قتل عام کروا رہی ہیں دو سالوں میں مہنگائی دو سو فیصد تک بڑھ چکی ہیں بجلی، گیس، پیٹرول، ڈالر سمیت روز مرہ کی ہر چیز مہنگی ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غریب عوام کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے والے جعلی مینڈیٹ والے وزیر اعظم نے مہنگائی سے عوام کے ہی کپڑے اتروا دیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف آئین کو نہیں مانا جارہا ہے دوسری جانب عدلیہ کو بھی قید رکھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر ملک و قوم کا سودہ کرنے والے ملک دشمن ہیں قوم انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پورے قوم کی امیدیں صرف عمران خان میں ہیں عمران خان کو جیل میں رکھ کر ملک نہیں چل سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضے کے بوجھ تلے عوام کو ڈالا جارہا ہے۔
انہوں ںے کہاکہ حقیقی کی آزادی کی تحریک اب انقلاب کی صورت اختیار کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ 28 ستمبر کو راوپلنڈی کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا راولپنڈی جلسی میں سندھ کے ہر شہر سے کارکناں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کر کے چورہ شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے اور علدیہ اور میڈیا کو آزاد کیا جائے تاکہ عدل انصاف کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔
٭٭٭٭٭