روڈ چیکنگ

جعلی ملازمین کے ذریعے روڈ چیکنگ۔سیکرٹری نے نوٹس لے لیا۔

رپورٹنگ آن لائن

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور محمد آصف کی سنگین جعلسازی پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز کو کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
روڈ چیکنگ
زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف نے اعلی افسروں کے سامنے کارکردگی ثابت کرنے کے لیئے اور نفری بڑھانے کی غرض سے لاہور میں پرائیویٹ شہریوں کو پولیس یونیفارم پہنا کر روڈ چیکنگ پر لگا دیا تھا

جو روڈ چیکنگ کے دوران بطور ایکسائز انسپکٹر کام کرتے اور شہریوں کی گاڑیاں اور گاڑیوں کی دستاویزات ضبط کرتے پائے جاتے تھے

عارف نامی پرائیویٹ شخص کی بطور ایکسائز انسپکٹر ” روڈ چیکنگ کی خبریں میڈیا پر چلیں تو سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز نے ناراضگی کا اظہار کیا اور معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائیریکٹر محمد آصف کی مبینہ ہدایات پر متعلقہ ایم آر اے اس نوجوان کو اپنے ساتھ روڈ چیکنگ پر لیکر جاتے ہیں جہاں یہ عوام الناس کو انسپکٹر ایکسائز کے طورپر ڈیل کرتا ہے اور سننے میں آیا ہے کہ اکا دکا ڈیفالٹر گاڑی کو چھوڑتے ہوئے دیہاڑی بھی لگا لیتا ہے کیونکہ اسے بطور انسپکٹر کام کرنے کے عوض تنخواہ نہیں دی جاتی۔

معاملہ، سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کے نوٹس میں آنے سے ڈائیریکٹر ایکسائز محمد آصف پریشانی کا شکار ہے اور اس نے ریجن کے تمام ملازمین سے سوموار کے روز حلف لینے کا واٹس ایپ گروپ میں پیغام جاری کردیا ہے مطمع نظر یہ ہے کہ پرائیویٹ بندوں کے متعلق میڈیا کو گاہ کرنے والے ملازمین کا پتا چلایا جاسکے۔