بیرسٹر سیف

جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے،بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔