فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری چمچوں کڑچھوں سمیت عمران خان فوبیامیں مبتلاہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا جعلی راجکماری چمچوں کڑچھوں سمیت عمران خان فوبیامیں مبتلاہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بےروزگاروں کےاعصاب پرسوارہیں۔

ن لیگ کی نیا ڈبونے کے بعد جعلی راجکماری ن لیگ آزاد کشمیر کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کیلئے کچھ نہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سفیر کشمیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اورموثرانداز میں لڑا۔ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سےآزادی کی تحریک میں نئی جان آئی۔