لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری پورے شاہی ٹبر خصوصا اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔