فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ‘اٹ کھڑکے’ کا وقت آگیا،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے، جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ‘اٹ کھڑکے’ کا وقت آگیا۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم عقل سے عاری، اس ٹولے کے درمیان جلد جوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی، استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے، اب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں، پچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے، کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔