حلیم عادل شیخ

جعلی حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،حلیم عاد ل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت والے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی دعوے کر رہے تھے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ان نااہل حکمرانوں کے کرتوت قوم نے دیکھ لیئے ہیں ملک کو لوٹنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سوائے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

حلیم عادل شیخ نے وزارت خزانہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاوزارت خزانہ نے رپورٹ کیا ہے سرکاری اداروں میں 5 ہزار ارب 748 کا نقصان بتایا گیا ہے اورسرکاری اداروں پر واجبات 32 ہزار اب تک پہنچ گئے ہیں سب سے زیادہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 5 ہزار 748 ارب کا نقصان کیا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اوپر جاری تھی اور ادارہ منافعہ بخش ثابت ہورہا تھا اس وقت ملکی اداروں کو دیوالیہ نکال دیا گیا ہے .

پی آئی ہے میں 73 ارب، ریلوے میں 51 ارب، اسٹیل مل میں 31 ارب کا نقصان بتایا گیا، کیسکو میں 120 ارب، پیسکو، 88 ارب، سیپکو 37 ارب، حیسکو 22 ارب، لیسکو 34 ارب نقصان،پاکستان پوسٹ میں 13 ارب سمیت دیگر ادارے منافع بخش نہیں رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا فارم47 کی جعلی حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے جعلی مینڈیٹ چوروں کے حکمرانوں اس نااہلی پر کو ڈوب مرنا چاہیے.

ان چوروں کو لانے والوں نے قوم کا نقصان کیا ہے،ان چور حکمرانوں نے اداروں میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہییہ عوام کے ٹیکس پیئر کا پئسہ ہے جو لوٹا گیا ہے۔جعلی حکمرانوں حکومت چھوڑ دیں ان کے بس کی بات نہیں ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی سلب کر لی گئی.

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ساتھ جو مظالم ہوئے پوری دنیا نے دیکھے،اب اظہار آزادی پر بھی قدغن لگایا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری نے پیکا ایکٹ پر سائن کر کے اظہار آزادی پر پابندی لگوائی ہے آئین کی خلاف ورزیوں پر ان کا قلم تیز چلتا ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی صحافت کا گلا گھوٹ دیا گیا ہے، صحافتی تنظیمیں باہر نکلیں ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے، جب ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے سب خاموش تھے.

ایک ایک کر کے اب سب کی زنددگیاں تنگ کی جارہی ہے، وکلا اور صحافیوں پر بھی مظالم کئے جارہے ہیں، پیکا ایکٹ کے خلاف ہم سب کو نکلنا ہوگا، ہم مطالبہ کرتے ہیں پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے، آئین کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے بہتر آئین معطل کر دیا جائے اور بتا دیا جائے کہ پاکستان میں آئین معطل ہے نہیں تو پیکا ایکٹ کو معطل کیا جائے اور آزادی اظہار کوبحال کیا جائے۔