اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، نیب نے تحریری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔
وارنٹ گرفتاری 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر جاری کیے گئے ہیں، دوسری جانب آصف زرداری ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں نیب نے جواب ہائی کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ضمانت کے مستحق نہیں۔