اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کے بھائیوں بھتیجوں سمیت خاندان کے 7 افراد کی عبوری ضمانت دیتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
گذشتہ روز ساتوں افرادکی درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیارکیاکہ نیب نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کرتے ہوئے خاندان کے سات افراد کو طلب کرلیاخدشہ ہے کہ گرفتار کرلیاجائے گا استدعاہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے،
عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے مالیت مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گیارہ نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیااور جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کرکے سماعت11نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔