محمد اسحاق ڈار

جعفر ایکسپریس حملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے بدھ کو ایکس پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جب دشمن نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی نے فوج پر الزام لگانا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ قوم دشمنوں کے ناپاک گٹھ جوڑ کو سمجھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے خلاف غداری ہے۔